ریموٹ کنٹرول کہنا ان دونوں امیدواروں کی توہین ہے: ملکا ارجن کھڑگے اور تھرور کی امیدواری پر راہل گاندھی کا بیان

   

نئی دہلی: کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران کرناٹک پہنچے راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کی اور ملک میں نفرت کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بی جے پی نفرت پھیلاکر ملک کو تقسیم کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا ‘بھارت جوڑو‘ یاترا 2024 کے انتخابات کے لئے نہیں ہے۔ ہم بی جے پی، آر ایس ایس کے ذریعہ کی جا رہی  ملک کی تقسیم کے خلاف لوگوں کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے الگ الگ سوالوں کا جواب دیا۔