نئی دہلی ۔ کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب ریمو ڈی سوزا کو دھوکہ دہی مقدمہ میں سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ کوریوگرافر فراڈ مقدمہ کو ختم کروانے کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تھے لیکن عدالت نے مقدمہ کو روکنے کا مطالبہ ماننے سے انکارکر دیا ہے۔سپریم کورٹ نے بالی ووڈ کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ دراصل ریمو ڈیسوزا نے دھوکہ دہی مقدمہ میں الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسے سپریم کورٹ نے ماننے سے انکارکردیا ہے۔ ساتھ ہی اتر پردیش حکومت سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔ غازی آباد کے تاجر ستیندر تیاگی نے دسمبر 2016 میں کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ اب سپریم کورٹ سے راحت نہ ملنے سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔