رینوکا چودھری کھمم سے کانگریس امیدوار

,

   

حیدرآباد 23 مارچ ( پی ٹی آئی ) سینئر کانگریس لیڈر و سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری کو کانگریس نے کھمم لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنایا ہے ۔ اس حلقہ میں رینوکا چودھری کو ٹی آر ایس کے این ناگیشور راو سے مقابلہ درپیش ہوگا جو حال ہی میں تلگودیشم سے مستعفی ہو کر ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔ رینوکا چودھری کھمم کی دو مرتبہ لوک سبھا میں نمائندگی کرچکی ہیں۔ وہ 1999 اور 2004 میں اس حلقہ سے منتخب ہوئی تھیں تاہم انہیں 2009 میں یہاںسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ وائی ایس آر کانگریس کے امیدوار پی سرینواس ریڈی نے 2014 میں اس حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔کانگریس نے جمعہ کی رات رینوکا چودھری کے نام کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے قبل پارٹی ریاست کے 16 حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کرچکی تھی ۔