حیدرآباد 3مئی (یواین آئی)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون میں ملک گیر سطح پر ضروری اشیا کی بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کی مسلسل مساعی جاری رکھتے ہوئے ساوتھ سنٹرل ریلوے اے پی کے رینی گنٹہ سے حضرت نظام الدین تک 6دودھ دورنتو ٹرینیں (ریلوے ملک ٹینکرس)چلائے گی۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹرین نمبر00761 رینی گنٹہ۔ایچ حضرت نظام الدین دودھ دورنتو اسپیشل پارسل ایکسپریس ٹرین 4,6,8مئی کو رینی گنٹہ سے روانہ ہوں گی۔