ریونت بروکر، بنڈی جو کر، اروند لوفر: رکن اسمبلی آرمور

   

Ferty9 Clinic

دلت بندھو کے مماثل اسکیم لیکر آنے کانگریس اور بی جے پی کو ٹی آر ایس لیڈر جیون ریڈی کا چیالنج

آرمور ۔ رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی نے آج ٹی آر ایس ایل پی آفس میں پریس میٹ منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست میں چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کے خلاف کسی کو بات کرنے کا حق نہیں ہے انہوں نے ریونت ریڈی کو بروکر، بنڈی سنجئے کو جوکر اور ایم پی ڈی اروند کو لوفر کہہ کر مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دلت بندھو اسکیم دنیا کی سب سے بہترین اسکیم ہے جسکو چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے حضور آباد میں بہترین انداز میں پیش کیا۔ 17 لاکھ خاندانوں کو 70 ہزار کروڑ روپے دینے کی سی ایم کے سی آر نے بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر ناممکن کو ممکن بناتے ہیں یہ ریاست کی عوام اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر جو بھی اسکیم لیکر آئے اس سے اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے لیکن وہ اسکیمات کامیاب ہورہے ہیں۔ جیون ریڈی نے کانگریس اور بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ زیر اقتدار ریاستوں میں دلت بندھو اسکیم کو لیکر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم پی ڈی اروند نفرت کی سیاست کررہے ہیں بہت جلد عوام انہیں اچھا سبق سکھائیگی۔ ریونت ریڈی کمیشن ایجنٹ ہے اور کانگریس اور بی جے پی پارٹی کمیشن اور کرپشن پارٹیاں ہیں۔