رکن اسمبلی آرمور کا ریمارک، بدبختانہ واقعہ کے ملزم کو بہت جلد حراست میں لیا جائیگا
آرمور: رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی نے ٹی آر ایس ایل پی دفتر پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد سنگارینی میں جو بدبختانہ واقعہ ہوا اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت بہت جلد خاطی کو حراست میں لیتے ہوئے سزا دے گی۔ انہوں نے کانگریس پی سی سی صدر کو بلاک میل کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو بھی بلاک میل کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی آر ایس حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ اور وزیر اعلی کے سی آر اور ریاستی وزیر کے خلاف لب کشائی کررہے ہیں۔ جیون ریڈی نے کہا کہ کے سی آر ریاست کی ترقی اور کے ٹی آر آئی ٹی کی ترقی کا دوسرا نام ہے۔ کانگریس دور حکومت میں حیدرآباد میں روڈی شیٹروں کا غلبہ تھا۔ ریونت ریڈی اے بی وی پی، آر ایس ایس میں پیدا ہوئے۔ جیسے ہی تلگودیشم میں داخلہ لینے پر چندرابابو ریاست چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس بی جے پی پارٹی زیر اقتدار میں جو ریاستیں ہیں وہاں تلنگانہ حکومت کی اسکیمات کی طرح اسکیمات بتائیں۔ راجستھان میں عصمت ریزی کے سینکڑوں وارداتیں ہورہی ہیں۔ جیون ریڈی نے بی جے پی پارٹی صدر بنڈی سنجئے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی یاترا پوری طرح فیل ہوچکی ہے۔ دوسرے اضلاع سے لوگوں کو شامل کیا جارہا ہے بنڈی سنجئے کو ریاست کی عوام کسانوں سے محبت ہے تو وہ مرکزی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈز منگوائیں۔ جیون ریڈی نے کہا کہ 2023 تک بی جے پی پارٹی اور گاندھی بھون کو مقفل کرنا پڑے گا۔
