ریونت ریڈی جھوٹے وعدوں کے سردرار

   

سابق وزیر و رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ کی مندر درشن کے بعد آتماکور میں پریس کانفرنس

آتماکور ۔20 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے سری کورمورتی سوامی مندر کا درشن کیا بعدازاں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی جھوٹوں کے سردار ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ، 6 گارنٹی پر عمل نہیں کیا ، کسانوں کو قرض معافی نہیں کی،کسانوں کو کنٹل پر بونس نہیں دیا،قول کسانوں کو 15 ہزار ایکڑ کو نہیں دیا،کسانوں کو رعیتو بندھو نہیں دیا، خواتین کو 1500 روپئے نہیں دیا، مفت برقی اسکیم پر صحیح عمل نہیں ہوا،500 روپئے پکوان گیس سلنڈر سب کو نہیں دیا، تہوار گیفٹس نہیں دیا، کے سی آر کٹس تقسیم نہیں کیا اور بہت سے فلاحی اسکیموں کو بند کیا گیا ہے لیکن بی آر ایس پارٹی جب تک 6 گارنٹی پر عمل نہیں ہوتا جدوجہد جاری رکھے گی ۔ کلواکنٹلہ چندارشیکھر راؤ پر تلنگانہ تحریک کے موقع پر بہت تنقید کی گئی لیکن انھوں نے اپنی جدوجہد اور تحریک کے ذریعے تلنگانہ ریاست کو حاصل کیا ہے اور انہوں نے ریاست تلنگانہ کو سارے ملک میں ایک ترقیاتی ریاستوں میں نمبر ون ماڈل بنایا ۔ اُن کی دور اندیشی اور ریاست میں امن و امان کے معاملے کو ہر لحاظ سے آگے رکھا ۔ لاک ڈاؤن کے موقع پر بھی انہوں نے کسانوں کو رعیتو بندھو دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی اور اُس کے کارکن ریونت ریڈی سے نہیں ڈرتے ہیں وہ بالکل سخت حالات کے باوجود وہ کے سی آر کے نگرانی میں کام کریں گے ۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزراء سی لکشما ریڈی، وی سرنیواس گوڑ، ایس نرنجن ریڈی، سابق رکن اسمبلی دیوراکدرہ آلہ وینکٹیشورا ریڈی، چٹم رام موہن ریڈی، ایس بلراج،ایم ایل سی نوین ریڈی،راجنی سائی چند،سرینواس، آر ایس پوین کمار،سابق ایم پی پی سریدھر گوڑ، ضلع پریشد رکن راجیشواری،پونکل محمود، اور پارٹی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔