حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کنچہ گچی باؤلی اراضی معاملہ میں بی آر ایس اور بی جے پی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ کنچہ گچی باؤلی اراضی میں کے ٹی آر نے بھاری اسکام کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے دس سالہ دور حکومت میں اراضی کے تحفظ کیلئے کوئی مساعی نہیں کی گئی اور کانگریس برسراقتدار آنے کے بعد سپریم کورٹ میں حکومت کے حق فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکام میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے والے کے ٹی آر کو رکن پارلیمنٹ کا نام برسر عام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ریونت ریڈی مکمل میعاد تک چیف منسٹر کے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔1