دو منڈلوں میں کامیاب روڈ شو، محمد علی شبیر اور رکن اسمبلی سیتکا کی شرکت
حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں پارٹی انتخابی مہم کی کمان سنبھال لی ہے۔ انہوں نے چنڈور اور نامپلی منڈلوں میں روڈ شو کرتے ہوئے رائے دہندوں سے خطاب کیا۔ ریونت ریڈی کے روڈ شو اور دورہ کے موقع پر عوام میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منوگوڑ ضمنی چناؤ میں کامیابی کانگریس کے حق میں رہے گی کیونکہ رائے دہندے بنیادی طور پر کانگریس کے حامی ہیں۔ انہوں نے پارٹی ورکرس کو مشورہ دیا کہ وہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راجگوپال ریڈی نے شخصی فائدہ کیلئے کانگریس سے استعفی دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ چنڈور منڈل کے انچارج سابق وزیر محمد علی شبیر کے ہمراہ ریونت ریڈی نے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا اور رائے دہندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ راجگوپال ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت کیلئے 22 ہزار کروڑ حاصل کئے ہیں۔ مرکز نے راجگوپال ریڈی کی کمپنیوں کو کنٹراکٹ منظور کیا۔ کانگریس نے ٹی آر ایس کی طرح سوشیل میڈیا پر مہم چھیڑ دی ہے اور راجگوپال ریڈی کے بارے میں ویڈیو تیار کیا جس میں کانگریس سے دھوکہ دہی کا تذکرہ کیا گیا۔ اس ویڈیو کو حلقہ کے تمام دیہاتوں میں گشت کرایا جارہا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ مرکز سے کوئلہ کی کانوں کے کنٹراکٹ حاصل کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ راجگوپال ریڈی کو عوام کی بھلائی اور ترقی سے زیادہ ذاتی فائدہ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو کامیابی سے روکنے کیلئے ٹی آر ایس اور بی جے پی نے خفیہ معاہدہ کرلیا ہے۔ سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس کے احسانات کے نتیجہ میں راجگوپال ریڈی پارلیمنٹ اور اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے لیکن اسی پارٹی کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی۔ محمد علی شبیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعہ دونوں پارٹیوں کو سبق سکھائیں۔ نامپلی منڈل میں روڈ شو میں رکن اسمبلی سیتکا اور کانگریس امیدوار پی شراونتی موجود تھیں۔ ر