ریونت ریڈی کی گاڑی کی پولیس نے تلاشی لی

   

حیدرآباد۔یکم نومبر، ( سیاست نیوز) منوگوڑ ضمنی چناؤ میں کانگریس کی انتخابی مہم کیلئے جانے والے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کو پولیس تلاشی کا سامنا کرنا پڑا ۔ وہ آج منوگوڑ مہیلا گرجنا میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ نارائن پور چیک پوسٹ پر پولیس نے روک لیا اور گاڑی کی تلاشی لینے کی اطلاع دی ۔ ریونت ریڈی نے اجازت دی۔ پولیس نے نہ صرف گاڑی کی مکمل تلاشی لی بلکہ گاڑی میں موجود تمام بیاگس اور فائیلوں کو کھول کر دیکھا۔ تفصیلی جانچ کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔