ریونت ریڈی کے خلاف پولیس میں بجرنگ دل کی شکایت

   

حیدرآباد17 مارچ (سیاست نیوز) پردیش کانگریس صدر اور پارلیمنٹ کے رکن ریونت ریڈی کے خلاف ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے ۔ بجرنگ دل نے مبینہ طور پر بھارت ماتا کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے کی ریونت ریڈی کے خلاف شکایت کی ہے۔ بجرنگ دل کا الزام ہے کہ حال ہی میں ایک تقریر کے دوران ریونت ریڈی نے بھارت ماتا کی توہین کی جس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے۔ پولیس ایل بی نگر کے مطابق شکایت کی کہ جانچ کی جارہی ہے اور ثبوت کی بنیاد پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔