ریوینیو ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور چھیڑ چھاڑ پردو وی آر اوز گرفتار

   

حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) ریوینیو ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے دو سابقہ وی آر اوز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شاہ آباد پولیس کی کرائم ٹیم اور سائبرآباد اکنامک ایفنس ونگ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو سابقہ ولیج ریوینیو آفیسرس انجیا اور نرسمہلو کو گرفتار کرلیا۔ شکایت گذار خاتون جیہ لکشمی کی سولی پیٹا گاؤں میں 42 ایکر سے زائد زرعی اراضی پائی جاتی ہے اس اراضی کے مالکانہ حقوق کی تمام تر تفصیلات اور دستاویزی ثبوت اس خاتون کے حق میں پائے جاتے ہیں لیکن ان دونوں گرفتار وی آر اوز نے ایک کمپنی کو ریکارڈ کی جھوٹی اطلاع اور ریکارڈ کو چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دستاویزات فراہم کئے جس کے بعد رئیل اسٹیٹ کمپنی اراضی پر قابض ہوگئی۔ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو سابقہ وی آر اوز کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ع