ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر نے ’سوسائڈ نوٹ‘ میں ممتا بنرجی کو بتایا ذمہ دار، بی جے پی نے کیا گرفتاری کا مطالبہ

,

   

Ferty9 Clinic

کولکاتہ میں ایک سینئر افسر گورو دت کی مبینہ طور پر خود کشی کے معاملہ کو لے کر مغربی بنگال کی سیاست میں ایک دوسرے پر الزام لگانے کا دور شروع ہو گیا ہے۔ اس معاملہ میں دت کی بیوی کے ساتھ بی جے پی لیڈر موکول رائے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کی سوچ رہے ہیں۔

سال 1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر دت کا 19 فروری کو انتقال ہو گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ان کے مبینہ خودکشی نوٹ میں انہوں نے اپنے اس قدم کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دت نے ممتا بنرجی پر انہیں ’لازمی ووٹنگ‘ پر رکھ کر اور 31 دسمبر 2018 کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان کی بقایا رقم روکنے کا الزام لگایا ہے۔ لازمی ووٹنگ ایک تعزیری کاروائی ہوتی ہے، جس میں افسر کو پوسٹنگ نہیں دی جاتی ہے۔

https://twitter.com/invincibleidea/status/1098552051099992064

بتا دیں کہ گزشتہ منگل 19 فروری کو دت کی بیوی جب سالٹ لیک واقع اپنے گھر پہنچی تو خون سے لتھ پتھ دت کو زمین پر پڑا دیکھا۔ گورو دت نے اپنی کلائیاں کاٹ لی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔

اس معاملہ میں بی جے پی لیڈر موکول رائے نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خودکشی کے لئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کرنے اور اس معاملہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔