ریٹائرڈ لکچررکو پنشن کی اجرائی کیلئے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد 16 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس پی کارتک نے حکومت کو ہدایت دی کہ 90 سالہ ریٹائرڈ گورنمنٹ لکچرر کی پنشن ادائیگی سے متعلق نمائندگی کا جائزہ لیں۔ 1993 میں وظیفہ پر سبکدوش جی تلکم نے شکایت کی کہ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد سے پنشن جاری نہیں کیا گیا ۔ درخواست گزار کے وکیل نے شکایت کی کہ متعلقہ حکام کو بارہا نمائندگی کے باوجود پنشن کی منظوری عمل میں نہیں آئی۔ سماعت کے بعد جسٹس پی کارتک نے حکومت کو ہدایت دی کہ ریٹائرڈ لکچرر کی نمائندگی کا جائزہ لیں اور اندرون 4 ہفتے عدالت کو مطلع کرے۔ 1