واشنگٹن، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریپبلکن سنیٹر ٹیڈ کروز نے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کے رابطے میں آنے کے بعد ٹیکساس کے اپنے گھرمیں ایک علیحدہ کمرے میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر کروز نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ ‘‘مجھے کل رات پتہ چلا کہ میں نے 10 دن پہلے کنزرویٹیو پالیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) میں کووڈ۔19 سے متاثرہ ایک شخص سے ملاقات کی تھی۔ جس کا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا تھا۔ اس ملاقات کے دوران میری اس شخص سے مختصر بات چیت ہوئی تھی اور اس سے ہاتھ ملانا تھا۔ایک بیان کے مطابق طبی افسروں نے مسٹر کروز کو بتایا کہ وہ خود کو الگ کمرے میں رکھنے والے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مرکز (سی ڈی سی) کے ضابطوں کو پورا نہیں کررہے ہیں کیونکہ ان میں کسی بھی طرح کے وائرس کی علامات نہیں پائی گئی ہیں اور وہ پانچ چھ دنوں والی بیماری کی مدت کو پورا کرچکے ہیں۔مسٹر کروز نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ مجھے کام کے تحت کافی سارے لوگوں سے ملنا پڑتا ہے ۔ اس لئے جب تک کہ سی پی اے سی کے پورے 14 دن گزر نہیں جاتے ، احتیاط کے طور پر میں نے ایک ہفتے ٹیکساس میں اپنے گھر پر رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل اتوار کو امریکن کنزرویٹیو یونین (اے سی یو) کے صدر میٹ شلاپ نے فاکس نیوز سے کہا کہ ان کا سی پی اے سی کے ایک کورونا وائرس سے متاثر شخص سے رابطہ ہوا تھا لیکن یہ رابطہ بہت ہی مختصر تھا۔ اے سی یو نے سنیچر کو بیان جاری کرکے کہا کہ سی پی اے سی میں آنے والا شخص کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹیو پایا گیا۔