ہندوستان میں زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کرنے والے سب سے مقبول اہم شخصیات میں چہارشنبہ کے روز عالمی موسیقی کار اور گلوکارہ ریہانہ نے اپنا نام درج کرایاہے۔
دیگر اہم شخصیتوں بشمول پرینکا چوپڑا‘ سونم کپور کی فہرست میں وہ شامل ہوئی ہیں جنھوں نے کھل کر کسانوں کے احتجاج کی تائید وحمایت کی ہے۔
کسانوں کے احتجاج اور انٹرنٹ مسدوی کے متعلق سی این این کی ایک نیوز رپورٹ شیئر کرتے ہوئے مذکورہ پاپ سنگر نے ٹوئٹ کیاکہ”کیوں نہ ہم اس کے متعلق بات کریں؟ہیش ٹیگ کسان احتجاج۔مائیکرو بلوگینگ سائیڈ پر ان کے 100ملین فالورس ہیں
صبح 10:20کے قریب تک جب یہ رپورٹ پیش کی گئی تھی‘ مذکورہ ٹوئٹ کو 50کے مرتبہ ری ٹوئٹ اور 90کے پسندیدگیاں ملی تھیں۔
پچھلے دو ماہ سے زائد عرصہ سے دہلی کی مختلف سرحدوں پر پنجاب ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان ڈیرا جمائے ہوئے ہیں‘ ان کا مطالبہ ہ کہ زراعی قوانین واپس لئے جائیں اور ان کی فصلوں پر اقل ترین قیمت(ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت دی جائے۔
یوم جمہوریہ کے روزدہلی میں نکالی گئی ٹریکٹر ریالی مقرر راستے سے ہٹانے‘ پولیس سے تصادم کے پیش نظر متعدد پولیس جوانوں کے زخمی ہونے اور ایک کسان کی موت کا واقعہ پیش آنے کے بعد سرحدوں پر انٹرنٹ مسدوی کے متعلق ہوم منسٹری نے احکامات جاری کردئے ہیں۔