ممبئی۔ سماجی معاملات پر کھل کر بات کرنے کے بدنام بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اپنے تازہ ٹوئٹس میں زہر افشانی کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان کے ذرائع ابلاغ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
ایک او رمرتبہ وہ ریہا چکربرتی کی حمایت میں کھڑی ہوئی ہیں‘ ریہا پر ششانت سنگھ راجپوت کے والد نے ان کے بیٹے کو خودکشی کے لئے مجبور کرنے کا الزام عائد کیاہے۔
سوارا جنھوں نے اقربا پروری کی نہ تو حمایت کی ہے اور نہ ہی بیرونی کی حمایت میں کوئی بیان دیا ہے کہ ریہا کے خلاف میڈیا پر ”شیطانی تعقب“ کے لئے مذمت کی ہے۔
پچھلی رات معروف صحافی راجدیپ سردیسائی کے ساتھ ریہا کا انٹرویو انڈیا ٹوڈے ٹی وی پر نشر کیاگیاتھا۔
تاہم مذکورہ نیوز چیانلوں نے انڈیا ٹوڈے گرلس ریہا کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیاتھا۔ اس پر اعتراض کرتے ہوئے سوارا نے کہاکہ 26/11کے دہشت گرد اجمل قصاب کو بھی اس قدر ہراساں نہیں کیاگیا جیساسلوک ریہا کے ساتھ کیاجارہا ہے۔
I don’t think even #Kasab was subjected to the kind of witch-hunt on media.. & media trial that #RheaChakrobarty is being subjected to! Shame on Indian Media.. Shame on us for being a toxic voyueristic public consuming this poisonous hysteria.. #RheaDrugChat #SushantSinghRajput
— Swara Bhasker (@ReallySwara) August 26, 2020
علاوہ ازیں مذکورہ ’دی ویر دی ویڈنگ‘ کی اداکارہ نے آج تک پر اسی طرز کے ہیش ٹیگ کے ٹرینڈ ہونے کے بعد اس کوبھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے
What the F kinda hashtag is #AajTakGrillsRhea ???? Precisely everything wrong with how this case has been reported.. Shame on you @aajtak
Stop media trials!!!!— Swara Bhasker (@ReallySwara) August 27, 2020
ان کے ٹوئٹس پر صارفین کی جانب سے سوارا کو ملا جلا ردعمل کا سامنا کرنا پرا ہے۔ ان کے تقابل سے کچھ نے اتفاق کیاتو کوئی اس پر عدم اتفاق کے ذریعہ کچھ نے بحث کی ہے۔
ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں اہم ملزم ریہاچکربرتی کے میڈیاٹرائیل کے پس منظر میں سوارا کے یہ ٹوئٹس ہیں۔
ششانت سنگھ نے 14جون کے روز آخری سانس لی پھر اس کے بعد متوفی اداکار کے والد کے کے سنگھ کی جانب سے ریہا کے خلاف شکایت کے بعد کئی ایجنسیوں سے اداکارہ سے پوچھ تاچھ کی ہے۔
تاہم سی بی ائی نے اب تک ریہا سے پوچھ تاچھ نہیں کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ نارکوٹس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے چہارشنبہ کے روز ممنوعہ منشیات کے مبینہ کاروبار کے معاملے میں ریہا کے خلاف ایک کریمنل مقدمہ درج کیاہے۔