٭ پی ڈی پی کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں مرکز کی طرف سے اضافی فورسیس کی تعیناتی اور بی جے پی قائدین کے بیانات کسی بڑے منصوبہ کی طرف اشارہ کررہے ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ ان اقدامات سے ’’کشمیر میں رہنے والے کسی بھی فرد کے دل میں ، اندیشے ہی پیدا ہوسکتے ہیں … اس ریاست میں رہنے والوں کیلئے زندگی اور موت کا سوال ہے ‘‘ ۔