حیدرآباد25مارچ(یواین آئی) ضروری اشیا عوام کو زائد قیمت پر فروخت کرنے والے ایک تاجر کو تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کرلیا۔یہ گرفتاری ایل بی نگر کی آرٹی سی کالونی میں گزشتہ شب عمل میں آئی۔اس گرفتار شخص کی شناخت ایل بی نگر کے رہنے والے 50سالہ بی سرینواس ریڈی کے طورپر کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق سرینواس نے ضروری اشیا کو زائد قیمت پر فروخت کیا تھا۔پولیس نے اس کی اہم اشیا کو ضبط کرلیا جن کی مالیت 20لاکھ روپئے ہے ۔
