حیدرآباد 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارکا نے جن کے پاس فینانس کا قلمدان بھی ہے، محکمہ فینانس کے عہدیداروں سے کہاکہ وہ زاید مالیاتی وسائل کے امکانات تلاش کریں تاکہ کانگریس حکومت کی چھ ضمانتوں پر عمل آوری میں سہولت ہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کی کامیابی کا انحصار محکمہ فینانس کی کارکردگی پر ہوگا۔ وزیر فینانس نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ چھ ضمانتوں پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں۔