سڈنی ۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں زخمی فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پاکستان ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث محفوظکھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ مزید مشاورت کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی درخواست کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے سڈنی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فخر زمان زخمی ہونے کے باعث کل کا میچ نہیں کھیلیں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کل سڈنی میں مقرر ہے اور اس مقابلے میں افریقی ٹیم کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ کی کوشاں ہے ۔