زخمی فلسطینیوں کی نگرانی ،یورپی یونین وزرائے خارجہ کا اتفاق

   

بروسلز: یورپی یونین غزہ کی رفح راہداری کی مانیٹرنگ کیلئے ایک سول مشن کی تعیناتی کرے گی۔ یہ رفح راہداری غزہ کے انتہائی جنوب میں مصر کی سرحد سے جڑی ہوئی ہے۔ یورپی یونین کے اس فیصلے کی اطلاع یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاسا نے پیر کے روز دی ہے۔ان کا کہنا تھا تھا کہ یورپی یونین کے تمام ارکان نے اس سے اتفاق کیا ہے کہ یورپی یونین رفح راہداری پر مانٹرنگ کیلئے ایک ایسا کر دار ادا کر سکتا ہے جس سے جنگ بندی کے فیصلے کی مدد کی جا سکتی ہو۔