زخمی ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف ونڈے سیریز سے باہر

   

سڈنی ۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی فاسٹ جوش ہیزل ووڈ زخمی ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر بدستور کمر کی تکلیف سے نجات پانے کے لئے کوشاں ہیں، مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوئی پاکستان کے خلاف سیریز میں انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، وہ ہندوستان کیخلاف ونڈے سیریز سے پہلے ہی باہر ہوگئے تھے۔ اب فیصلہ ہوا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف یو اے ای میں 5 ونڈے میچز میں کھلانے کا خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔ جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے جمعہ کو نیا اسکین کروائے جانے پر صورتحال واضح ہوگی، تاہم مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہوں، پوری کوشش کروں گا کہ ورلڈکپ سے سے قبل وارم اپ میچ کھیلنے کے قابل ہو جاؤں اگر ایسا موقع مل گیا توردھم میں آنا مشکل نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ مارچ میں آسٹریلیائی ٹیم کو ہندوستان کے بعد یو اے ای میں پاکستان کے ساتھ بھی 5 ونڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔