زراعت : ہندستان اور فجی کا معاہدہ

   

نئی دہلی: وزیرزراعت نریندر سنگھ تومر اور فجی کے زراعت، آبی گزرگاہ اور ماحولیات کے وزیر ڈاکٹر مہندر ریڈی کے مابین زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے لئے منگل کو ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے ۔اس موقع پر مسٹر تومر نے کہاکہ وسودیو کٹمبکم کے جذبہ سے ہندستان دنیا کی ہمیشہ مدد کرتا رہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے کو رونا وبا کے دور میں اسی جذبہ سے تمام ممالک کو مدد پہنچائی ہے ۔ تومر نے کہاکہ وزیراعظم نے شروع سے زراعت اور گاووں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔