زردہ کے ذخیرہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار

   

شمس آباد ۔ /15 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے حسن نگر کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے زردہ کے ذخیرہ کو ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایس او ٹی میم نے راجیندرا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع حسن نگر میں ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے زردہ کے ذخیرہ 42 بڑے بیاگس اور چار چھوٹے بیاگس جس کی مالیت دس لاکھ آٹھ ہزار روپئے بتائی گئی ۔ محمد عبدالرزاق 39 سالہ ساکن حسن کو گرفتار کرکے راجندرا نگر پولیس کے حوالہ کیا ۔ راجندرا نگر پولیس نے زردہ کے بیاگس کو ضبط کرتے ہوئے محمد عبدالرزاق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔