اجزا : دودھ 2کھانے کے چمچ ،چاول (باسمتی) 3کپ ،گھی 4کھانے کے چمچ ،دار چینی۔ ایک ٹکڑا (25ملی میٹر یا 1انچ) ،لونگ 2عدد، الائچی 7عدد ،فوڈ کلر (زردے کا رنگ) چند قطرے، چینی 9کپ ،بادام، پستہ حسب منشا، زعفران حسبِ ضرورت۔
ترکیب: ایک چھوٹے فرائی پین میں زعفران کی تاریں دس سیکنڈ تک بھونیں۔ پھر اس میں دودھ شامل کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ اب چاول صاف کرکے دھوئیں، پھر انہیں پانچ سے دس منٹ کیلئے بھگو دیں۔ بعد میں پانی پسا کر ایک جانب رکھ دیں۔ اب دوکپ پانی اُبلنے کیلئے رکھ دیں۔ ایک پریشر ککر میں گھی گرم کریں اور اس میں الائچی،لونگ،دار چینی اور چاول شامل کریں۔ انہیں دس منٹ تک بھونیں، پھر زعفران مکسچر، فوڈ کلر، چینی اور گرم پانی شامل کردیں۔ دو سیٹیوں تک پریشر ککر میں پکائیں۔ ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ خارج کریں۔ کانٹے کی مدد سے چاولوں کا ہر ایک دانہ علیحدہ علیحدہ کریں۔ پھر اسے میوہ جات کے ساتھ گارنش کرکے گرما گرم کھانے کیلئے پیش کریں۔