زرعی اصلاحات پر آج کانگریس کا سمینار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی صدی تقاریب کے سلسلہ میں اراضی اصلاحات پر سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تقاریب کمیٹی کے اعزازی صدرنشین وی ہنمنت راؤ نے بتایا کہ 4 جنوری کو صبح 10:30 بجے اندرا بھون میں نامور شخصیتیں حصہ لیں گی۔ سینئر جرنلسٹ ڈاکٹر کے چندرا مورتی اور آندھرا جیوتی کے ایڈیٹر کے سرینواس راؤخطاب کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی ، سی ایل پی لیڈر بھٹی واکرامارکا، سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو اور جنرل سکریٹری بی مہیش گوڑ سمینار سے خطاب کریں گے۔