زرعی قانون کو واپس لینا مودی حکومت کے تکبر کو شکست :گہلوت

   

نئی دہلی: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ تین رزعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان جمہوریت کی جیت اور مودی حکومت کے تکبر کی شکست ہے ۔ گہلوت نے ٹویٹ کیا کہ تینوں کالے زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان جمہوریت کی جیت اور مودی حکومت کے تکبر کی شکست ہے ۔ یہ کسانوں کے صبر کی جیت ہے جو پچھلے ایک برس سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ملک کبھی فراموش نہیں کرسکتا کہ مودی حکومت کی کم نظری اور غرور کی وجہ سے سینکڑوں کسانوں کو اپنی جانیں گنوا نی پڑی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام کسانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کسانوں کی تحریک میں اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ ان کی قربانیوں کی جیت ہے۔