زرعی قوانین کی واپسی تک کسان تحریک کو حمایت:پرینکا

,

   

رامپور:دہلی میں ٹرکٹرریلی کے دوران اپنی جان گنوانے والے کسان نوریت سنگھ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پہنچی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ زرعی قوانین کو واپس نہ لینا اور کسانوں کو دہشت گرد کہنا مرکزی حکومت کے ظلم کی انتہا ہے اور ان کی پارٹی کالے قوانین کی واپسی تک کسان تحریک کو حمایت دے گی۔پرینکا گاندھی جمعرات کو رامپور میں بلاسپور علاقے کے ڈبڈبا گاوں پہنچی اور متوفی کسان کے اہل خانہ کے ساتھ پروگرام میں شرکت کیا۔وہ نوریت کی ماں اور دیگر اہل خانہ سے ملیں اور ان کا ڈھارس بندھایا۔عقیدت مندوں اور اہل خانہ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ‘‘ 25سال کا نوریت سنگھ کسی سیاستی سازش کے تحت نہیں بلکہ کسانوں کے دکھ درد کی وجہ سے دہلی ٹرکٹر ریلی میں گیا تھا۔