زرمبادلہ کے ذخائر 641ارب ڈالر

   

ممبئی : ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں مسلسل دوسرے ہفتہ میں 1.49ارب ڈالر کی سبقت کے ساتھ 641ارب ڈالر پر پہنچ گئے ۔اس سے پچھلے ہفتے میں چار ہفتہ کی گراوٹ سے نکلتے ہوئے 2.04ارب ڈالر بڑھ کر 639.51ارب ڈالر پر پہنچ گئے تھے ۔ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 15اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب بڑا جز و غیرملکی کرنسی اثاثہ 95کروڑ ڈالر بڑھ کر 577.95ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس دوران سونے کے ذخائر 55کروڑ ڈالر بڑھ کر 38.57ارب ڈالر پر پہنچ گئے ۔زیر تذکرہ ہفتہ میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 2.1کروڑ ڈالر کم ہوکر 19.24ارب ڈالر پر رہے ۔ حالانکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ 60لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.23ارب ڈالر ہوگئے ۔