زرمبادلہ کے ذخائر 692.7 ارب ڈالر پر

   

ممبئی، یکم جون (یواین آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ میں زبردست اضافے کی وجہ سے 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6.9 ارب ڈالر بڑھ کر 692.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4.9 ارب ڈالر کم ہو کر 685.7 ارب ڈالر رہ گئے تھے ۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کے سب سے بڑے جزو غیر ملکی کرنسی اثاثہ 4.5 ارب ڈالر کی مضبوطی کے ساتھ 586.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، یکم جون (یواین آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باوجود گھریلو بازار میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔