اجزا : مٹر (دانے نکال لیں) ایک کلو، پیاز تین عدد (سلائس کاٹ لیں)، لہسن ، ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچے، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، چھوٹی الائچی (کوٹ لیں) چھ عدد، بادیان کے پھول دو عدد، لونگ آٹھ عدد، ثابت سیاہ مرچیں بارہ عدد، دار چینی دو ٹکڑے، تیزپات دو عدد، جائفل‘جاوتری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، کیوڑہ دو کھانے کے چمچے، زعفران آدھا چائے کا چمچہ، زرد رنگ ایک چٹکی، باسمتی چاول (دھو کر بھگو دیں) ایک کلو، تیل تین تا چار کپ، نمک حسبِ ضرورت۔
ترکیب : دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر سنہری کر لیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔تیل میں بادیان، زیرہ ، لونگ ،سیاہ مرچیں ، تیزپات ،دار چینی، چھوٹی الائچی ڈال کر کڑکڑائیں۔مٹر، لہسن، ادرک پیسٹ ڈال کر بھونیں۔تیل الگ ہو جائے تو جائفل، جاوتری، چاول، پانی، نمک ڈال کر مکس کر دیں اور آدھا ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔پانی خشک ہو جائے تو چاول ڈال کر مکس کر لیں اور زعفران، زرد رنگ اور کیوڑہ مکس کر کے چاولوں پر ڈالیںپانچ تا آٹھ منٹ دم پر رکھیں۔سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔