نئی دہلی: وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور تکنیک کے بدولت زعفران کی زراعت کرنے والے کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے ۔مسٹر تومر نے فکی کی جانب سے منعقدہ 10 ویں ایگرو کیمسٹری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر کے زعفران پیدا کرنے والے کسانوں اور ان کی پیداوار کے داموں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اب زعفران کے دام ایک لاکھ روپے فی کلو گرام سے بڑھکر دو لاکھ روپے فی کلو گرام ملنے لگے ہیں۔ ایسا وہاں زعفران پارک کے قیام، نئی تکنیک اختیار کرنے ، گریڈنگ، برانڈنگ اور پیکجنگ کرنے کے سبب ممکن ہوا ہے ۔