زلزلہ: غزہ میں خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم

   

غزہ سٹی : غزہ کی پٹی میں فلسطین ہلال احمرسوسائٹی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کے لیے خون کے عطیات کی مہم کا آغاز ہوگیا۔فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اس مہم کا آغاز جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس میں واقع الامل ہسپتال میں اپنے ہیڈ کوارٹر سے کیا اور یہ دو روز تک جاری رہے گی۔ہسپتال کے جنرل ڈائریکٹر حیدر القدرہ نے کہا کہ یہ مہم ترکیہ اور شام دونوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی ظاہر کرنے کے لیے ایک انسانی کوشش ہے۔