زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کیلئے امداد کے نام پر فراڈ کی گرم بازاری

   

دبئی : ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کے نام پر بڑے پیمانے پر دھوکہ باز سوشل میڈیا پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔زلزلے میں جنوبی ترکی اور شمالی شام میں 41,000سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔شعبدہ باز مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹوک اور ٹوئٹر پر زلزلے کے مناظر پر مبنی جذباتی ویڈیوز اور ہیش ٹیگز مثلا ۔ ترکی کے لئے دعا کریں، اور زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے عطیہ کریں کے ذریعے لوگو ں کو متوجہ کرتے ہیں۔ تاہم بی بی سی اور بلپنگ کمپیوٹر نامی سائبر سکیورٹی پر کام کرنے والی خبر رساں ویب سائٹ کی ایک مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز حقیقت پر مبنی یا حالیہ زلزلے سے متعلق نہیں ہیں۔ان رپورٹس میں آن لائن فراڈ کو متعدد مثالوں سے ثابت کیا گیا ہے۔ایک ویڈیو میں ہلکی نیلی ٹوپی پہنے بچے کو دکھایا گیا ہے جو دھماکے کے باعث خوف اور پریشانی سے بھاگ رہا ہے۔ لائیوا سٹریم کے میزبان نے پیغام لکھا کہ براہ کرم اس مقصد کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کریں۔یہ ٹک ٹاک گفٹ کے لیے ایک واضح درخواست ہے تاہم اس بچے کی تصویر حالیہ زلزلے کی نہیں۔