زماٹو ڈیلیوری کے نام گانجہ منتقل کرنے والا زماٹو بوائے گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر ( سیاست نیوز) نارتھ زون کی تکارام گیٹ پولیس نے ایک زماٹو ڈیلیوری بوائے کو گرفتار کرلیا جو اپنے کاروبار کی آڑ میں گانجہ فروخت کررہا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نارتھ زون دیپتی چندنا نے بتایا کہ 20 سالہ سی ایچ نتیش چندرا ساکن نریڈ میڈ جو پیشہ سے زماٹو بوائے ہے جو گانجہ کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش چندرا کی حالیہ دنوں ملاقات جواہر نگر کے ساکن راہول سے ہوئی تھی جو پیشہ سے ڈرگس کا کاروبار کرتا ہے اور اُس نے نتیش کو معقول منافع کی پیشکش پر اُس نے زماٹو ڈیلیوری بیاگ میں گانجہ منتقل کرنا شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راہول ڈیلیوری بوائے کے بیاگ میں گانجہ کے پیاکٹس رکھا کرتا تھا اور خواہشمند گاہکوں کو گانجہ فروخت کیا کرتا تھا ۔ اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع ملنے پر نتیش چندرا کی نشاندہی کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضہ سے 30 ہزار روپئے مالیتی گانجہ برآمد کرلیا ۔ ب