ہرارے : زمبابوے کے سابق فوجی جنرل پیرنس شیری جنہوں نے 1980ء کی دہائی میںایک ایسے فوجی بریگیڈ کی قیادت کی تھی جس پر الزام تھا کہ اُس نے نسل کشی کرتے ہوئے متعدد افراد کو قتل کیاتھا ، کا انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 65سال تھی ۔ زمبابوے کے صدر ایمرسن نانگاگوا نے یہ اطلاع دی جب کہ انہوں نے موت کی وجہ نہیں بتائی ۔