زمینی آپریشن میں مزید ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

   

غزہ : غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی ا?پریشن میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 5500 بچے اور متعدد خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہیں۔
غزہ کے شمال میں تمام ہاسپٹل بند
غزہ : غزہ وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے شمال میں تمام ہسپتالوں نے خدمات دینا بند کر دی ہیں اور ہم، زیرِ محاصرہ انڈونیشیا ہسپتال سے انخلاء کیلئے، اقوام متحدہ کے ساتھ مربوط شکل میں کام کر رہے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا ہسپتال میں 200 افراد پر مشتمل صحت کے عملے، 400 زخمیوں اور ان کے تیمار داروں سمیت کْل 2 ہزار 600 افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔