زمینی تنازعہ:امرتیہ سین نے وشوبھارتی یونیورسٹی کو مکتوب لکھا

   

کولکاتا : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے وشو بھارتی یونیورسٹی کو ایک خط لکھ کرمطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ عاید کئے گئے ان پر اور ان کے خاندان پر کیمپس کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام کو واپس لے ۔سین نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ الزامات دراصل انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کا حصہ ہے ۔دو دن قبل ہی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بیدیو ت چکرورتی نے مغربی بنگال حکومت کو خط لکھ کر کہا تھا کہ یونیورسٹی کے زیر ملکیت زمین کے مسئلہ کو حل کرنے کے لے مستقبل طور پر حل نکالے ۔