اسرائیل نے 360,000ریزروکوریکارڈ طلب کیاہے‘ ممکنہ زمینی حملے کے لئے اسٹیج ترتیب دیاہے۔
غزہ۔حماس کا مصلح دستے القاسم برگیڈس نے غزہ میں اگر زمین سطح پر تشدد کرتا ہے تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانے کے لئے تیار رہنے کا انتباہ دیاہے۔
زنہونیوز جایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز ایک ٹیلی ویثرن تقریر میں ابوعبیدہ ترجمان القاسم برگیڈس نے کہاکہ ”اگر اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے کی جرات کی تو مذکورہ گروپ مواقع کو فعال کریگاجس سے جانی اورمالی بھاری نقصان ہوگا“۔
انہوں نے متنبہ کیاکہ ”ہمارے پاس مضبوط اسلحہ ہے جو ایک موثر دفاع فراہم کرسکتا ہے جو دشمن نے پہلے کبھی نہیں دیکھا اور اس کی وحشی فوج کو کچل سکتا ہے“۔
عبیدہ نے مزیدکہاکہ ان کے برگیڈس نے کافی تعداد میں اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا ہے تو اسرائیل کی جیلو ں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہاکراسکتے ہیں۔
ترجمان نے فلسطینی نوجوانوں او رعرب اور اسلامی ممالک کے تمام زندہ قوتوں سے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہونے کے لئے تمام محاذوں پر متحرک ہونے کی اپیل کی ہے۔
ہفتہ کے روز حماس کے حملے کے بعد اس کے جواب میں اسرائیل نے 360,000ریزروکوریکارڈ طلب کیاہے‘ ممکنہ زمینی حملے کے لئے اسٹیج ترتیب دیاہے۔