مہاراج گنج: اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج کے بھٹولی تھانہ علاقے میں ہفتہ کو زمینی تنازعہ میں ایک شخص نے اپنے سگے بھائی کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بریا پور ٹولہ بگہیا میں آج علی الصبح زمینی تنازع کے سلسلے میں دو بھائیوں میں مارپیٹ ہوگئی۔ اس دوران شدید طور سے زخمی رگھو کو علاج کیلئے مہاراج گنج ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اہل خانہ نے پولیس پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ متوفی رگھو کی بیوی گنگوتری نے بتایا کہ جمعہ کو زمینی تنازع کے سلسلے میں اس کے شوہر کا اپنے بھائی نندو گپتا کے کنبے سے تنازع ہوگیا تھا۔ جس کے بعد سے یوپی 112 پر شکایت کی گئی تو پولیس نے نندو کے بیٹے برجیش کو پکڑ کر تھانے لے گئی تھی،لیکن بعد میں چھوڑ دیا۔ ہفتہ کی صبح ملزمین نے لاٹھی ڈنڈے سے ان کے شوہر رگھو سمیت پور کنبے پر حملہ کردیا۔اس حملے میں رگھو کے سر پر چوٹ آئی۔
بے ہوش رگھو کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کچھ دیر علاج کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔