زنجیر سے 16لوگوں کو باندھ کر ”گاؤ ماتا کی جئے“ بولنے پر مجبور کیاگیا‘ ویڈیو ہوا وائیرل

,

   

کھنڈوا(مدھیہ پردیش)۔مبینہ طور پر گائیوں کی تسکری کرنے والے لوگوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا‘ جنھیں اتوار کے روز گاؤں والوں نے زنجیر سے باندھ کر روڈ پر اکٹھا کیاتھا۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے سپریڈنٹ آف پولیس شیودیال سنگھ نے کہاکہ ”تمام ملزمین کے خلاف ہم نے مقدمہ درج کیاہے۔

قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔ ہم نے 7-8گاڑیاں بھی ضبط کرلی ہیں جس میں ملزمین گائیوں کی منتقلی کے لئے استعمال کرتے تھے۔

اس معاملے میں مزیدتحقیقات بھی کی جارہی ہے۔

مذکورہ گاؤں والوں نے گائے تسکروں کو باربار ”گاؤ ماتا کی جئے“ کے نعرے لگانے پر بھی مجبور کیاتھا۔