زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہوسکے گی

   

واشنگٹن : صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مئی کے اختتام تک تمام بالغ شہریوں کیلئے ویکسین وافرمقدارمیں موجود ہوگی، ویکسین کی فراہمی کے اعتبار سے اب ہم ٹریک پر آگئے ہیں یہ اہم پیشرفت ہے لیکن ابھی بھی یہ ناکافی ہے،ہمیں ویکسی نیٹرز کی ضرورت ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس اور رمیسیپی کے گورنرز نے کورونا پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔پابندیاں ہٹانے کا اعلان کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے پر کیا گیااگلے ہفتے سے ٹیکساس میں کاروبار مکمل بحال ہوجائیگا۔گورنرٹیکساس کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاروباری افراد کو بلوں کی ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہے اب وقت ہے کہ ریاست ٹیکساس کو مکمل طور پر کھول دیا جائے۔گورنرمیسیپی کا کہنا ہے کہ کل سے تمام کاروبارکوپوری صلاحیت کیساتھ کام کرنیکی اجازت ہے۔ادھر ڈائریکٹر سی ڈی سی نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستوں کے کورونا سے متعلق اقدامات کو واپس لینے کی خبریں پریشان کن ہیابھی جس اسٹیج پر ہیں ہمیں لوگوں کو کورونا سے بچاؤکیاقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،سخت محنت کے بعدکورونا پرقابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی اسے کھونے کا خدشہ ہے۔