شملہ: سی بی آئی کے سابق سربراہ اشونی کمار نے اپنی شملہ کی رہائش گاہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ انہوں نے خودکشی نوٹ لکھا اور کہا کہ زندگی سے تنگ آکر اگلے سفر پر نکل رہا ہوں۔ پولیس نے ان کی نعش لٹکی ہوئی برآمد کی۔ اشونی کمار ناگالینڈ کے گورنر بھی تھے۔ انہوں نے یہ خوفناک قدم کیوں اٹھایا اس سلسلہ میں حتمی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔