زندگی کے تحفظ کیلئے ہیلمٹ کا لزوم ضروری : سباریڈی

   

کریم نگر ۔ 13؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دو پیہہ کی گاڑی سوار کے لئے زخمی ہونے اور موت سے بچنے کے لئے اور حادثات سے حفاظت کے لئے ہیلمٹ کا استعمال ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کریم نگر ٹریفک انسپکٹر سباریڈی سری لتا نے کیا ۔ کریم نگر کمشنریٹ کی سطح پر یکم فبروری سے ہیلمٹ کا لزوم نافذ العمل ہوگا ۔ تلنگانہ چوک پر ٹریفک پولیس ہیلمٹ پر شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ زیادہ تر حادثات سرپر چوٹ لگنے سے ہوتے ہیں ۔ سر پر چوٹ سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے ۔ موٹر سیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال سے 90 فیصد حادثات میں بچنے کاامکان رہتا ہے ۔ ہیلمٹ کے استعمال پر مزید 20 دن تک شعور بیدار کیا جائیگا ۔ اس موقع پر موٹر سیکل سواروں کو ہیلمٹ دیئے گئے ۔ پروگرام میں ٹریفک پولیس کاعملہ بھی موجود تھا ۔