سربراہی غذا کو یقینی بنانے پر زور ، مختلف پارکس کا محکمہ جنگلات کو مکتوبات
حیدرآباد۔25مارچ(سیاست نیوز) ملک بھر میں موجود زوالوجیکل پارکس میں جانوروں کے لئے غذاء کا انتظام مشکل ہوتا جا رہاہے اور کئی زوالوجیکل پارکس نے اپنی ریاستوں کے علاوہ ملک کے محکمہ جنگلات کو مکتوبات روانہ کرتے ہوئے جانوروں کے لئے غذاء کے انتظام کو یقینی بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ سنٹرل زو اتھاریٹی نے تمام ریاستوں کے محکمہ جنگلات جس کے تحت زوالوجیکل پارک آتے ہیں انہیں مکتوب روانہ کرتے ہوئے زوالوجیکل پارک میں موجود جانوروں کے لئے غذاء کا انتظام کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے لاک ڈاؤن کی مدت میں جانوروں کے لئے غذاء کی فراہمی کے سلسلہ میں خصوصی انتظامات کئے جائیں کیونکہ زوالوجیکل پارک بند ہونے کے سبب ان کی اپنی ذاتی آمدنی پر اثر ہوا ہے اور وہ اپنے پاس موجود جانوروں کو غذاء کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے اسی لئے ان جانوروں کو غذاء کی فراہمی کے لئے ریاستوں کی جانب سے خصوصی فنڈس کی تخصیص عمل میں لائی جائے اور انہیں فوری فنڈس جاری کرتے ہوئے مشکلات کو دور کرنے میں اتھاریٹی کے ساتھ تعاون کیاجائے۔
