زوماٹو ڈیلیور ی بوائے پر مارپیٹ کا الزام لگانے والی بنگلوری عورت شہر سے فرار

,

   

بنگلورو۔ بنگلوری عورت ہتیشا چندرانی جس نے زوماٹو کے ڈیلیوری بوائے کامراج پر مارپیٹ کا الزام عائد کیاتھاشہر چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ دی نیوز منٹ میں شائع خبر کے بموجب وہ چلی گئی ہیں اوراس کی وجہہ مبینہ سکیورٹی تشویش ہے کیونکہ ان کا ایڈریس ان لائن ظاہر ہوگیاہے


جوابی شکایت
حال ہی میں کامر اج نے چندرانی کے خلاف ایک جوابی شکایت درج کرائی ہے۔ الکٹرانک سٹی پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں کامرا ج نے چندرانی پر بدسلوکی کرنے‘ تمانچے رسید کرنے‘ مارپیٹ کے جھونے الزامات عائد کرنے اور انہیں بدنام کرنے کا مورد الزام ٹہرایاہے۔

قبل ازیں چندرانی نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیاتھا جس میں الزام لگایا کہ کامراج نے گرما گرم بحث کے بعد انہیں پیٹا اور فراری اختیارکرلی

https://www.youtube.com/watch?v=8kBjAit3b2s&t=1s

انہوں نے دعوی کیاتھا کہ کھانے کی سربراہی میں تاخیر تکرار کی وجہہ تھا۔ چندرانی کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے فوڈ سکیورٹی بوائے کے خلاف کاروائی کی اور اس کوگرفتار کرلیاتھا۔

چندرانی کا ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد زوماٹو نے واقعہ پر معافی مانگی اور ضروری کاروائی کا بھی وعدہ کیاتھا


مقامی بمقابلہ غیرعلاقائی
تاہم معاملہ مقامی اور غیر علاقائی کا دیکھائی دے رہا ہے کیونکہ کنڈا جہدکاروں کا ایک حصہ کامرا کے ساتھ کھڑا دیکھائی دے رہا ہے‘ جس کی نہ صرف نوکری چلی گئی ہے بلکہ وہ پولیس تحویل میں ہے۔

اس کی رہائی کے بعد کامراج نے بھی کنڈا جہدکاروں کی مدد سے ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس اس نے چندرانی پر مارپیٹ کرنے او راس کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام لگایاہے

YouTube video

اس نے یہ بھی بتایاکہ چندرانی نے انہیں ”چپلوں“ سے بھی پیٹا۔ کامراج نے کہاکہ ”ان کی عمارت کے دورازے پر جیسے ہی میں پہنچا۔

میں نے انہیں کھانا دیا اور پیسوں کی ادائیگی کا منتظر تھا(کیونکہ ڈیلیوری پر رقم ادا کرنے کی بات ہوئی)“اس کے علاوہ کہاکہ ٹریفک اور خراب سڑکوں کی وجہہ سے ڈیلیوری میں تاخیر پر معافی بھی مانگی اور چندرانی نے نہایت بدسلوکی کی تھی۔ پولیس ایک مقدمہ درج کرکے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔