’’زومیٹو‘‘کے وائرل ویڈیو کی جانچ کی جائے گی:نروتم

   

بھوپال: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی ‘زومیٹو’ کے اشتہار کے سلسلے میں جاری تنازعہ کے درمیان مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ اس وائرل واڈیو کی سچائی کو جانچنے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ اجین کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آن لائن فوڈ ڈیلیوری ایپ زومیٹو کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی سچائی کی جانچ کریں۔