زوپارک میں جانوروں کیلئے کورونا سے حفاظت کئے خصوصی انتظامات

   

حیدرآباد۔5 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد کے نہرو زولوجیکل پارک جس میں 1600 سے زیادہ مختلف نوع کے جانور، چرند اور پرند ہے اور یہ ملک کے چڑیا گھروں میں سب سے بڑے پارک میں سے ایک ہے اور اسے اب کورونا وائرس کے تناظر میں جانوروں کی حفاظت کے لئے شاندار نگہداشت فراہم کی جارہی ہے۔پچھلے ایک ہفتہ میں ، ویٹرنری ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے پوری دنیا میں کورونا وائرس وبائی امراض کے پھیلاؤ کے دوران زو کے ہر جانور کو محفوظ اور صحتمند رکھنے کے لئے چوبیس گھنٹے ان پرکڑی نگاہ رکھی ہے۔چڑیا گھر جو 380 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اس میں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے ، حکام باقاعدگی سے وقفوں سے بلیچ پاؤڈر کے ساتھ ماحول کو بھی گندگی سے پاک کر رہے ہیں۔ جانوروں کو زیادہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے بلیچنگ پاؤڈر اور چونے سے باڑوں کو صاف کیا جارہا ہے۔چڑیا گھر کے عہدیداروں کے مطابق ، جس طرح شہر میں لوگ معاشرتی فاصلے برقرار رکھے ہوئے ہیں ، جانوروں کو بھی کچھ نگہداشت کی ضرورت ہے حالانکہ چڑیا گھر دیکھنے والوں کے لئے بند ہے۔چڑیا گھر کے ڈاکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ، ایم اے حکیم نے کہا کہ انہوں نے چڑیا گھر میں صفائی کو تیز کردیا ہے تاکہ کوئی جانور کسی بیماری سے متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا احتیاطی تدابیر کے طور پر ہم جانوروں کو اینٹی بائیوٹکس دے رہے ہیں جو نہ صرف انہیں ٹھیک ہونے میں مدد گا ر ہیں بلکہ یہ جانوروں میں توانائی کو بحال کرنے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔