اجزا:زوکینی توری آدھا کلو، مچھلی(بغیر کانٹے کی) آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ، پیاز ایک عدد درمیانی، بروکولی ایک عد د چھوٹی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چمچ، ہلدی آدھا چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ، میدہ دوکھانے کے چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی،یخنی ایک پیالی، تھائم آدھا چمچ، اوریگانو آدھا چمچ، چیڈر چیز آدھی پیالی، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب :توری کو صاف دھو کر چھیل لیں اور ان کے پاستا کی طرح اسٹرپس کاٹ لیں۔ مچھلی کو صاف دھو کر فنگرزکاٹ لیں اور اسے نمک،لہسن ،ہلدی اور لال مرچ کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ میرینیٹ کی ہوئی مچھلی پر میدہ چھڑک کر انھیں کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی پین میں چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں۔پھر اس میں کٹی ہوئی توری ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔ اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ،یخنی ،نمک ،کالی مرچ اور بروکولی کے چھوٹے پھول ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پانچ سے سات منٹ بعد جب سبزیاں گلنے پر آجائے تو اس میں کش کیا ہوا چیز اور فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر چولہے سے اتارلیں۔